Posts

Showing posts from September, 2023

بلوچی ادب کا مُبارک نام "قاضی مُبارک" 

Image
*عبدالحلیم حیاتان*  بلوچی زبان کے نام ور شاعر قاضی مبارک 16 ستمبر کو تربت میں 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ قاضی مبارک کا تعلق فن و ادب کی زرخیز سرزمین پسنی سے تھا۔ پسنی کو چھوٹا لکھنؤ بھی کہا جاتا ہے۔ ویسے لکھنؤ شمالی بھارت کا ایک شہر ہے۔ بھارتی شہر لکھنؤ کی ایک وجہ شہرت یہ ہے کہ لکھنؤ میں شاعری، موسیقی اور  فنونِ لطیفہ کی پذیرائی کی جاتی ہے۔ چوں کہ پسنی بھی مکران میں سب سے زیادہ شاعری، موسیقی اور فنونِ لطیفہ کے لیے خداداد صلاحیتوں کا حامل شہر اور دلدادہ ہے، اِس لیے پسنی کو بھی چھوٹا  لکھنؤ کہتے ہیں۔ مکران کے اِس چھوٹے لکھنؤ نے بے شمار شاعر، ادیب اور فن کار جنم دیے ہیں جن میں ایک نام قاضی مبارک کا ہے۔ قاضی مبارک 24 دسمبر 1956ء کو پسنی میں پیدا ہوئے لیکن کسے پتہ تھا کہ پسنی کا یہ خاک نشیں آگے چل کر اپنے نام کی طرح بلوچی ادب میں مبارک بن جائیں گے۔ مبارک قاضی کی شاعری نصف صدی پر محیط ہے۔ قاضی مبارک نے اپنی زندگی میں بے شمار اشعار تخلیق کیے اور اُن کا شعری اسلوب انتہائی کمال کا ہے۔ وہ  شعر تو کاغذ پر لکھ کر چھوڑ دیتے تھے مگر اُن کے اشعار میں شامل الفاظ روح کو متاثر کرتے ہیں۔ قاضی مبارک