Posts

Showing posts from July, 2023

ایران کا سیاحتی سفر (1)

Image
  عبدالحلیم حیاتان  2023 کی گرمیوں کی تعطیلات گزارنے کے لئے ذہن بن گیا تھا لیکن منزل کا تعین نہیں ہو پارہا تھا۔ پھر دُرّا نائیک حسین جو کہ میرا کزن ہے اُن سے ملاقات کے دوران ایران جانے کا پروگرام بن گیا کیونکہ دُرّا سال 2022 میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایران کے شمالی علاقوں کا سفر کرچکا تھا۔ پاسپورٹ بنوائی اور ویزے حاصل کئے، پھر ہم دونوں نے رخت سفر باندھ لیا۔ ہم نے ایران کا سفر 12 جولائی کو شروع کیا۔ گْوادر سے ایران کا سفر راھداری کے علاوہ ویزا پر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پاک ایران گبد ریمدان بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر سال 2020 میں امیگریشن کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ راھداری پر جانے کی سہولت برسوں پہلے دی گئی تھی۔ راھداری پر ایران کے سرحدی علاقوں اور چاہ بہار تک سفر کی اجازت ہے آگے کی سفر کے لئے پوچھ گچھ کی صورت میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن پاسپورٹ ویزہ پر بلا روک ٹوک آپ ایران میں ہر جگہ ہوائی اور زمینی سفر کرنے کے مجاز ہونگے۔ ایران کے سفر کے لئے ہم نے گبد ریمدان کراسنگ بارڈر کا انتخاب کیا جسے ٹو ففٹی (250) بارڈر بھی کہتے ہیں۔ میں نے آخری بار ایران کا سفر راھداری پر 4