سید نمدی
مترجم: عبدالحلیم حیاتان شارجہ 21 اپریل 1963 !میرے عزیزم جوھر ستارے کی طرح چمکتے رہو آپ یہ بات قطعی طورپر دل میں مت لائیں کہ میں آپ کے خط کا جواب فوری طورپر نہیں دیتا یہ آپ خود ہی جانیں کہ کچھ نہ کچھ وجوہات درپیش ہوتی ہیں کہ جواب دیر سے دینا پڑتا ہے۔ ابھی کی تازہ بات سُنیں۔ تیاری کررہا تھا کہ آپ لوگوں کے دو تین خطوط جو میرے پاس ہیں اُن کے بارے میں کچھ تحریر کرکے آپ لوگوں کو ارسال کروں لیکن اچانک مستقل ساتھی (بیماری) نے سر اٹھا لیا۔ سر اٹھانے کا مطلب کیا ہے آپ بخوبی جانتے ہو کہ مہینے میں ایک یا دو ہفتے میں مجھے چارپائی کی نذر کر دیتا ہے۔ کبھی ہلکا تو کبھی شدید۔ یہ کہتا ہوں کہ شدید رہا کہ سات دِن تک چارپائی پکڑے بیٹھا رہا ہوں۔ آپ جانتے ہو سات دنوں تک چارپائی پر پڑے رہنے کے بعد کتنے د٘ن کھپکھپاتے ہوئے اور لرزتے ہوئے گزارنے پڑتے ہیں۔ ابھی ابھی آنکھیں کھولی ہیں۔ مہربان ڈاکٹر ہاتھ آیا ہے جس کا میں شکر گزار ہوں۔ "نوکیں دور" کا یہ "اعلان" ابھی تک مجھ سے پیسہ نہیں لیا ہے لیکن پیسے لینے کا خواہاں ضرور ہے۔ نہیں جانتا کہ کتنے ہیں۔ یہ خواہش مجھ سے نہیں ہے۔ کیونکہ وہ بے ب...