سید نمدی
مترجم: عبدالحلیم حیاتان
شارجہ
21 اپریل 1963
!میرے عزیزم جوھر ستارے کی طرح چمکتے رہو
آپ یہ بات قطعی طورپر دل میں مت لائیں کہ میں آپ کے خط کا جواب فوری طورپر نہیں دیتا یہ آپ خود ہی جانیں کہ کچھ نہ کچھ وجوہات درپیش ہوتی ہیں کہ جواب دیر سے دینا پڑتا ہے۔ ابھی کی تازہ بات سُنیں۔ تیاری کررہا تھا کہ آپ لوگوں کے دو تین خطوط جو میرے پاس ہیں اُن کے بارے میں کچھ تحریر کرکے آپ لوگوں کو ارسال کروں لیکن اچانک مستقل ساتھی (بیماری) نے سر اٹھا لیا۔ سر اٹھانے کا مطلب کیا ہے آپ بخوبی جانتے ہو کہ مہینے میں ایک یا دو ہفتے میں مجھے چارپائی کی نذر کر دیتا ہے۔ کبھی ہلکا تو کبھی شدید۔ یہ کہتا ہوں کہ شدید رہا کہ سات دِن تک چارپائی پکڑے بیٹھا رہا ہوں۔ آپ جانتے ہو سات دنوں تک چارپائی پر پڑے رہنے کے بعد کتنے د٘ن کھپکھپاتے ہوئے اور لرزتے ہوئے گزارنے پڑتے ہیں۔ ابھی ابھی آنکھیں کھولی ہیں۔
مہربان ڈاکٹر ہاتھ آیا ہے جس کا میں شکر گزار ہوں۔
"نوکیں دور" کا یہ "اعلان" ابھی تک مجھ سے پیسہ نہیں لیا ہے لیکن پیسے لینے کا خواہاں ضرور ہے۔ نہیں جانتا کہ کتنے ہیں۔ یہ خواہش مجھ سے نہیں ہے۔ کیونکہ وہ بے بنیاد جواب جو "نوکیں دور" میں شائع کی گئی ہیں میں اُن سے آشنا ہوا کہ یہ شخص کیوں ہماری باتوں سے زخم خوردہ ہوتے ہیں۔ اِس لئے دوسرا خط جمعہ خان کو لکھا اور اُس خط کے جواب میں اُنہوں نے کتابوں کا اعلان کیا۔ آپ لوگوں کے لئے ایک اور چیز کتابوں کو سمیٹ لیا ہے جو بھی آئے گا ارسال کروں گا۔ کتابوں کو فروخت کرنے کی کوشش کریں۔ کوشش کریں کہ اچھی آمدنی میسر آئے کیونکہ میں بہت قرض دار ہوں اور ادھار کو پسِ پشت ڈالنا نیک نامی نہیں ہوتی۔ بحرین میں آپ، عبدالنبی، داداللہ، داد رحمن، حسین اشرف سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر کوشش کریں کہ کتابیں اچھی قیمت پر بک جائیں۔
"بلوچی سیاھگ" اور "تراپکنیں ترمپ" ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ آج ایک اور خط بمبئی کے لئے لکھ رہا ہوں۔
اِس بات پر ششدر نہ رہیں یہ اشعار آپ ہی کے ہیں۔ ماہناموں یا روزناموں میں شائع ہوتے ہیں تو پھر بھی آپ ہی کے رہیں گے۔ اِن کو جمع کرنے، شائع کرنے اور فروخت کرنے کے لئے کوئی آپ کو نہیں روکے گا۔
کسی سے اجازت لینے کی ضرورت بھی نہیں۔ چیزیں آپ کی ہیں آپ اُن پر مھربانی کررہے ہیں کہ آپ اشاعت کے لئے اُن کو دے رہے ہیں۔ یہ ہمارے بلوچی روزناموں اور ماہناموں کی باتیں ہیں۔ دیگر زُبانوں کے روزناموں، ماہناموں یا پرنٹنگ میں کوئی اگر مواد فراہم کرتا ہے تو اشاعت سے قبل معاہدہ کرتے ہیں اور جو بھی معاہدہ ہوتا ہے تو اُس پر کار بند رہتے ہیں۔ ہمارے بلوچی ماہناموں اور روزناموں میں کوئی بھی ہمارے سامنے مشکل نہیں ڈالے گا۔
نا اُمید مت ہونا آپ کے ہر خط مجھ تک پہنچ رہا ہے۔
"عمرخیام" کا بلوچی ترجمہ میرے نزدیک مشکل کام ہے اگر کرسکتے ہو تو داد کے مستحق رہوگے اور میں؟ میں ہر حوالے سے معاونت کے لئے تیار ہوں کیونکہ کہ زندگی اسی کام کے لئے وقف کی ہے۔
بلوچی "بزانت بلد" (ڈکشنری) کے بارے میں پوچھ رہے ہو؟ اپنی سانسوں سے شاید فراموش رہوں لیکن اِس سے فراموش نہیں ہوسکتا۔ لیکن اِس وقت بحرین میں ہے۔ ارادہ کیا ہے کہ یہاں پر لے آؤں اور اُس پر مزید کام کو آگے بڑھاوں۔ آپ کا ایک خط جو 3 اپریل 1963 کو لکھا گیا تھا اُس کے جواب کا قرض دار ہوں لیکن ابھی تھک گیا ہوں کسی اور وجہ سے نہیں جیسے میں نے کہا تھا کہ گزرا ہوا دن پہلا دن تھا کہ بیماری کے بعد بستر سے اٹھا ہوں۔
امید رکھتا ہوں کہ بہت جلد بات ہوگی۔
آپ کا سید

Comments
Post a Comment