گودار پھر سے خبروں کی زینت بنے گا؟
عبدالحلیم گوادر پھر سے خبروں کی زینت بننے جارہا ہے۔ گوادر تو ہمیشہ سے خبروں کی زینت میں ہے۔ پھر ایسا کیا ہونے جارہا ہے کہ گوادر خبروں کی شہہ سرخیوں میں آرہا ہے؟۔ گوادر سنیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم کی جلوہ نمائی کے بعد اب بابائے استمان میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے شروع ہوگئے ہیں۔ آجکل یہ فٹبال اسٹیڈیم اپنے سبزہ زار اور فلڈ لائٹس کی وجہ سے خبروں میں چھا جانے والا ہے۔ فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر نو ادارہ ترقیات گوادر یعنی جی ڈی اے نے کی ہے۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ 63 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ گوادر کا خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اور نو تعمیر شدہ فٹبال اسٹیڈیم قریب قریب واقع ہیں۔ کرکٹ اسٹیڈیم گوادر پورٹ کو جانے والی سڑک کے مغربی جانب کوہ باتیل کے عین دامن میں واقع ہے جبکہ فٹبال اسٹیڈیم منی پورٹ (جی ٹی) کو جانے والی سڑک کے بغل میں مشرق کی طرف پڑتا ہے۔ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا سحر دنیا بھر میں چھایا ہواہے۔ بالخصوص سوشل میڈیا پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے بڑے چرچے ہیں۔ اب گوادر فٹبال اسٹیڈیم کی سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تصویروں کے بعد اس کے چرچے شروع ہو...