جیونی شہر کی اہمیت اور پانی کا بحرن
جیونی شہر کی اہمیت اور پانی کا بحران عبدالحلیم ضلع گوادر کا ساحلی شہر جیونی گوادر سے تقریبا 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ایرانی سرحد سے جیونی کی مسافت صرف 34 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ جیونی زمانہ قدیم سے خطے میں اسٹریٹجک اہمیت کا حامل علاقہ رہا ہے جو خلیج فارس سے اور اس سے نقل و حمل کے راستوں سے متصل ہے۔ تقسیم ہند سے قبل یہ علاقہ برطانیہ کا بندوبستی علاقہ رہا ہے۔ جیونی شہر سے تقریبا 10 کلومیٹر کے فاصلہ پر برطانیہ کے زمانہ میں قائم ایئرپورٹ اب بھی موجود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایئرپورٹ جنگ عظیم دوئم کے دوران استعمال میں لایا گیا تھا۔ پی آئی اے کی ڈومیسٹک پروازیں بھی اس ایئرپورٹ سے اپنی اڑانیں بھرتی تھیں لیکن عرصہ ہوا ہے ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیونی کا ساحل غروب آفتاب کےمنظر کی وجہ سے بھی مشہور ہے جس کا اندازہ وکٹوریہ ہٹ کی تعمیر سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہتے ہیں وکٹوریہ کی ملکہ نے جیونی کے ساحل پر ہٹ کی تعمیرات کا حکم دیا تھا تاکہ جب ان کا یہاں آنا ہو تو وہ غروب آفتاب کا نظارہ کرسکیں۔ لیکن اس کے شواہد موجود نہیں...