سیلاب میں ڈوبا بلوچِستان
عبدالحلیم حیاتان بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں اور ہولناکیاں دل ہلانے والی ہیں۔ سیلابی پانی نے بلوچستان کے اکثر علاقوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔ بسے بسائے گھر اُجڑ چکے ہیں۔ لیکن اِس سے بدتر یہ سیلاب کئی قیمتی انسانوں کی جانوں کو بھی نگل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے ویڈیوز اور تصاویر سے واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرین کس حالت میں ہیں۔ ان پر جیسے قیامت گزرہی ہے۔ ہر ویڈیو اور تصویر میں انسانیت بلک رہی ہے اور سَسّک رہی ہے۔ بے یارو مددگار متاثرین کسی مسیحا کا انتظار کررہے ہیں۔ گھر ہوں یا کھیت اور کَلیان متاثرین کی زندگی کی تمام جمع پونجی بے رحم سیلابی ریلوں کے نظر ہوگئے۔ بے رحم سیلابی ریلے کئی لوگوں کے پیاروں کو بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ یہ قیامت صغرا کے منظر سے کم نہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جو منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں اُن کو دیکھکر دل مزید دہل جاتا ہے۔ اِن میں ایک تصویر زیادہ تکلیف دہ ہے جس میں تقریباً ایک سالا بچی کی لاش سیلابی پانی میں تیرتے ہوئے نظر آرہی ہے جو سوشل میڈیا پر زیادہ وائرل ہے۔ اِس تصویر نے تین سالا ای...