Posts

Showing posts from May, 2023

سید نمدی

Image
  مترجم: عبدالحلیم حیاتان  24 اگست 1962ء میرے دوست جُماّ خان خیر و عافیت سے رہیں! میں اِس بات سے آگاہ ہوں کہ مجھے بہت پہلے آپ لوگوں کو خط ارسال کرنا چاہیئے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور اِس کے لئے میرے پاس ایسا کوئی عذر نہیں کہ آپ کو لاجواب کروں بلکہ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ میں اپنے آپ کو اِس بات کے لئے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتا۔  اب میں آپ لوگوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ اگر زندگی نے دغا نہیں کیا تو بمبئی میں 54 دن قیام کے بعد خیلج کی طرف روانہ ہو جاؤں اُمید کرتا ہوں کہ ماہ اگست کے تیسرے دِن بحری جہاز سے بمبئی چھوڑکر اپنی پہلی منزل مسقط کو بناؤں۔ اور میرا دوسرا منزل آپ لوگوں کا پُررُونق دبئی ہو۔ اِس اُمید پر شاداں ہوں کہ ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں سے مجلس اور نشست ہوجائے لیکن یہ چاہتا ہوں کہ اِس مرتبہ یہ مجلس اور نشست پہلے والے مجلس اور نشست کی طرح ادھوری اور نامکمل نہ ہوں اگر کچھ نہ ہوسکے دِلوں کا زنگ اتریں تو یہ بھی غمِ گراں کے بوجھ کو کچھ حد تک ہلکا کرسکتے ہیں۔  میرے دن بمبئی میں پانی اور ہوا کے حساب سے بہت ہی اچھے گزرے ہیں لیکن کام کے حوالے سے تجربہ اچھا ثابت نہ ہوسکا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ تھا

سید نمدی

Image
 مترجم: عبدالحلیم حیاتان  بحرین  26 جون 62ء بھائی جیسے دوست واجہ جماّ خان خوش اور شاداں رہیں! آپ لوگوں نے مجھ سے پاپولر پوئٹری کے بارے میں کسی بھی قسم کی بات نہیں کی! اور نہ ہی "اُلُس" اور "درینّ" کے رنگ میں دیکھ پایا۔ ایک دوست میرے لئے گْوادر سے "اُلُس" لایا تھا اِس سے پہلے کہ میں اِس کا رنگ دیکھوں کسی دوست نے شاہین کی طرح اتر کر مجھ سے لے اڑا، وہ بھی کویت میں، یعنی ایک مرتبہ پھر اِس کے لئے جستجو کروں۔ سننے میں آرہا ہے کہ دبئی میں "اُلُس" اور "درینّ" دونوں پہنچ چکے ہیں۔  ایک خط لفافہ میں ہے خلیج کے اُس پار ارسال کریں۔ یہاں پر گرمی ہے اگر شمالی ہوائیں چل رہی ہیں تو لُو نہیں ہوتی پھر بھی بہتر ہے۔ اگر جب ہوا پُروائی میں تبدیل ہوجائے تو بہت ابتر ہوگا۔ اُمید ہے کہ دبئی کی ہوائیں بحرین سے بہتر ہونگی۔ میں نے سُنا ہے کہ ایران کی حکومت نے دبئی میں ایرانی زبان کی تدریس کے لئے اسکول کھولا ہے۔ یہ بات درست ہے؟ آپ کی خیریت کا طلب گار سید 

سید نمدی

Image
  مترجم: عبدالحلیم حیاتان  بحرین  سینوٹوریم  9 جون 1962ء  !واجہ مپتاھی سلامت رہیں آج جب ڈاکٹر مریضوں سے پوچھنے آیا تھا تو میں نے اُس کے جیب میں ایک لفافہ دیکھا۔ نہیں پتہ کہ میرے دل نے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ لفافہ میرے نام کا ہے لیکن میں اُن سے دریافت نہیں کرسکا اور اِس طرح کرنا مناسب نہیں کیونکہ اِس کے معنی یہ نہیں کہ جو بھی خط یا لفافہ ڈاکٹر کی جیب میں ہو "میرا" ہی ہے۔ لیکن کچھ توقف کے بعد ایک کام کرنے والا یہی لفافہ لیکر آیا اور مجھے سونپ دیا۔ لفافہ کے پیچھے ارسال کرنے والا کا نام دیکھنے پر یہ میرے نزدیک حیرانگی کی بات تھی کیونکہ پتہ نہیں کتنے سال ہوئے ہیں کہ اِس ناتواں زندگی کے لئے ایسے زندہ متحرم کے خط نہیں آئے تھے۔  لفافہ کھولا، سچی بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ لفافے کو سیدھا کرکے ہلایا تاکہ اُس میں شامل خط خود کو ایک طرف روکے۔ پھر اِس کے کنارے باریکی سے پھاڑے۔ دیکھا کہ ہاں! تحریر آپ کی ہے۔  عید مبارک باد کارڈ ارسال کرنے کی ضرورت ایک خواب تھا جو کہ میں نے عید سے قبل دیکھا تھا اور اِس خواب کو دیکھنے کے بعد کوئی اور وجہ نہیں دیکھ پایا۔ اِس لئے دو چار عید مبارکباد کے کارڈ پرانے یاد