سید نمدی
مترجم: عبدالحلیم حیاتان
24 اگست 1962ء
میرے دوست جُماّ خان خیر و عافیت سے رہیں!
میں اِس بات سے آگاہ ہوں کہ مجھے بہت پہلے آپ لوگوں کو خط ارسال کرنا چاہیئے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور اِس کے لئے میرے پاس ایسا کوئی عذر نہیں کہ آپ کو لاجواب کروں بلکہ میں یہ بھی کہتا ہوں کہ میں اپنے آپ کو اِس بات کے لئے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتا۔
اب میں آپ لوگوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ اگر زندگی نے دغا نہیں کیا تو بمبئی میں 54 دن قیام کے بعد خیلج کی طرف روانہ ہو جاؤں اُمید کرتا ہوں کہ ماہ اگست کے تیسرے دِن بحری جہاز سے بمبئی چھوڑکر اپنی پہلی منزل مسقط کو بناؤں۔ اور میرا دوسرا منزل آپ لوگوں کا پُررُونق دبئی ہو۔ اِس اُمید پر شاداں ہوں کہ ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں سے مجلس اور نشست ہوجائے لیکن یہ چاہتا ہوں کہ اِس مرتبہ یہ مجلس اور نشست پہلے والے مجلس اور نشست کی طرح ادھوری اور نامکمل نہ ہوں اگر کچھ نہ ہوسکے دِلوں کا زنگ اتریں تو یہ بھی غمِ گراں کے بوجھ کو کچھ حد تک ہلکا کرسکتے ہیں۔
میرے دن بمبئی میں پانی اور ہوا کے حساب سے بہت ہی اچھے گزرے ہیں لیکن کام کے حوالے سے تجربہ اچھا ثابت نہ ہوسکا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں یہاں آیا ہوا تھا۔
اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ خیریت سے ہونگے۔
آپ کا
سید
Comments
Post a Comment