سید نمدی

 مترجم: عبدالحلیم حیاتان 

بحرین 

26 جون 62ء

بھائی جیسے دوست واجہ جماّ خان خوش اور شاداں رہیں!

آپ لوگوں نے مجھ سے پاپولر پوئٹری کے بارے میں کسی بھی قسم کی بات نہیں کی! اور نہ ہی "اُلُس" اور "درینّ" کے رنگ میں دیکھ پایا۔ ایک دوست میرے لئے گْوادر سے "اُلُس" لایا تھا اِس سے پہلے کہ میں اِس کا رنگ دیکھوں کسی دوست نے شاہین کی طرح اتر کر مجھ سے لے اڑا، وہ بھی کویت میں، یعنی ایک مرتبہ پھر اِس کے لئے جستجو کروں۔ سننے میں آرہا ہے کہ دبئی میں "اُلُس" اور "درینّ" دونوں پہنچ چکے ہیں۔ 

ایک خط لفافہ میں ہے خلیج کے اُس پار ارسال کریں۔ یہاں پر گرمی ہے اگر شمالی ہوائیں چل رہی ہیں تو لُو نہیں ہوتی پھر بھی بہتر ہے۔ اگر جب ہوا پُروائی میں تبدیل ہوجائے تو بہت ابتر ہوگا۔ اُمید ہے کہ دبئی کی ہوائیں بحرین سے بہتر ہونگی۔

میں نے سُنا ہے کہ ایران کی حکومت نے دبئی میں ایرانی زبان کی تدریس کے لئے اسکول کھولا ہے۔ یہ بات درست ہے؟

آپ کی خیریت کا طلب گار

سید 

Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں