بینائی سے محروم طبلہ نواز شہزاد بلوچ
عبدالحلیم حیاتان آنکھوں کی بینائی سے محروم طبلہ نواز شہزاد بلوچ کا بُنیادی تعلق کراچی کے مردُم خِیز علاقے لیاری سے ہے۔ لیاری کا علاقہ فُن و ادب اور کھیلوں کے حوالے سے اپنی زَرخیزیت کی عکاس ہے اور اِس زَرخیزیت سے شہزاد بلوچ بھی فیضیاب ہوئے اور جسمانی طورپر معذور ہونے کے باوجود طبلہ بجانے میں غیر معمولی مَہارت رکھتے ہیں۔ شہزاد بلوچ گوکہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں لیکن اُس کا فَن اُس کی اِس معذوری پر غالب نہیں آسکا اور وہ اپنے فَن کے تہیں غیر معمولی کردار بن کر اُبھرے ہیں۔ شہزاد بلوچ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنا یہ فَن سات سال کی عُمر میں سیکھا ہے۔ اُس کا اُستاد ایک محمد نامی شخص تھے جو کراچی کے کچی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو اب اِس دنیا میں نہیں ہیں۔ شہزاد بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی طورپر آنکھوں کی بینائی سے محروم نہیں ہوئے تھے۔ 12 سال کی عمر میں وہ شدید قسم کی بُخار میں مُبتلا ہوئے اور اِس بیماری کا اثر اُس کی آنکھوں پر اثر پڑا جس سے اُس کی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چلی گئی۔ شہزاد بلوچ مزید کہتے ہیں کہ اِس نے چاروں صوبوں میں جاکر اپنے فَن کا مظاہرہ کیا ہے۔...