بینائی سے محروم طبلہ نواز شہزاد بلوچ

 



عبدالحلیم حیاتان 

آنکھوں کی بینائی سے محروم طبلہ نواز شہزاد بلوچ کا بُنیادی تعلق کراچی کے مردُم خِیز علاقے لیاری سے ہے۔ لیاری کا علاقہ فُن و ادب اور کھیلوں کے حوالے سے اپنی زَرخیزیت کی عکاس ہے اور اِس زَرخیزیت سے شہزاد بلوچ بھی فیضیاب ہوئے اور جسمانی طورپر معذور ہونے کے باوجود طبلہ بجانے میں غیر معمولی مَہارت رکھتے ہیں۔
 
شہزاد بلوچ گوکہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں لیکن اُس کا فَن اُس کی اِس معذوری پر غالب نہیں آسکا اور وہ اپنے فَن کے تہیں غیر معمولی کردار بن کر اُبھرے ہیں۔ شہزاد بلوچ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنا یہ فَن سات سال کی عُمر میں سیکھا ہے۔ اُس کا اُستاد ایک محمد نامی شخص تھے جو کراچی کے کچی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو اب اِس دنیا میں نہیں ہیں۔

شہزاد بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی طورپر آنکھوں کی بینائی سے محروم نہیں ہوئے تھے۔ 12 سال کی عمر میں وہ شدید قسم کی بُخار میں مُبتلا ہوئے اور اِس بیماری کا اثر اُس کی آنکھوں پر اثر پڑا جس سے اُس کی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چلی گئی۔ شہزاد بلوچ مزید کہتے ہیں کہ اِس نے چاروں صوبوں میں جاکر اپنے فَن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِس کے علاوہ بلوچی نیوز چینل وَش نیوز، کے ٹی این، کشش اور بول نیوزی ٹی وی پر بھی وہ اپنے فَن کا جُوہر دکھا چکے ہیں۔

شہزاد بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُس کا چھوٹا بھائی اکبر بھی میری طرح طبلہ نواز ہے، اِس کے علاوہ اکبر ہارمونیم بھی مَہارت سے بجاتے ہیں۔ اکبر بھی میری طرح بُخار میں مُبتلا ہونے کے بعد اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔ ہم دونوں بھائی کافی عرصہ سے گوادر میں مُقیم ہیں اور گوادر میں ہمارے قیام و طعام کا ذمہ مقامی گلوکار نعیم ڈاکٹر وصایا نے لیا ہے اور ہم دونوں بھائی نعیم کے گھر میں رہائش پذیر ہیں جو ہماری اچھی طرح سے دیکھ بھال کرتا ہے۔ ہم دونوں بھائی شادی بیاہ کے محفلوں میں نعیم کی مُیوزیکل ٹیم کے ساتھ فرفارم کرتے ہیں۔ 

شہزاد بلوچ اور اُس کا بھائی اکبر جسمانی طورپر معذور ہونے کے باوجود کسی پر بوجھ نہیں ہیں بل کہ اپنے فن کے بل بولتے پر وہ معاشرے میں باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔ شہزاد بلوچ اور اُس کے بھائی کے فن کی سرپرستی کی ضرورت ہے خصوصاً اسپیشل پرسن پروگرام کے تحت شہزاد بلوچ اور اُس کے بھائی اکبر کو مدد کی ضرورت پڑسکتی ہے تاکہ بینائی سے محروم شہزاد بلوچ اور اُس کا بھائی اپنے غیر معمولی فن سے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے اہل بن جائیں۔  

Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں