گْوادر کا نوجوان فوٹو گرافر: مدثر کریم

عبدالحلیم حیاتان گْوادر فنونِ لطیفہ کے لئے زرخیز شہر تو شروع دن سے ہی ہے لیکن عصرِ حاضر میں یہ مزید فروغ پارہا ہے، فنِ مصوری ہو یا آرٹ کے دیگر شعبہ گْوادر میں نوجوان نسل اِس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد آرٹ کے شعبہ میں اپنی صلاحیتیوں اور بے مثل مہارت کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جس کے مظاہر گْوادر بُک فیسٹیول 2025 میں دیکھنے کو ملے۔ گْوادر کے نوجوان آرٹسٹوں نے بُک فیسٹیول میں اپنے فَن کا بھرپور مظاہرہ کیا جن میں گْوادر شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فوٹوگرافر مدثر کریم بھی شامل تھے۔ مدثر کریم فوٹوگرافی کے مہارت میں کمال کی دسترس رکھتے ہیں۔ بُک فیسٹیول میں مدثر کریم کے فوٹوگرافرز نمائش میں پیش کئے گئے تھے۔ مدثر کریم نے گْوادر بُک فیسٹیول میں موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر فوٹوگرافی کے اپنے فَن کی نُمائش کی جسے نمائش میں شرکت کرنے والوں کی طرف سے خصوصی توجہ حاصل رہی۔ مدثر کریم نے اپنے فوٹوگرافی کے فَن سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کو نمایاں کیا۔ واضح رہے کہ گْوادر بُک فیسٹیول کا تھیم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تھا تاکہ اِس سے درپیش چیلنجز کا حل ن...