گْوادر کا نوجوان اسکیچ آرٹسٹ: قادر الہی

عبدالحلیم حیاتان 

قادر الہی گْوادر کے نوجوان آرٹسٹ ہیں، قادر الہی اسکیچ آرٹ بنانے پر دسترس رکھتے ہیں۔ گْوادر بُک فیسٹیول میں دیگر مصوروں کی طرح قادر الہی کے بھی فن پارے نمائش میں پیش کئے گئے تھے۔ قادر الہی کا تعلق گرلز اسکول وارڈ گوادر سے ہے۔ قادر الہی اپنے زمانے کے بلوچی زُبان کے مشہور گلوکار مرحوم الہی بخش گْوادری کے فرزند ہیں۔

قادر الہی نے مختلف موضوعات پر اپنے فن پارے بنائے تھے جس میں گْوادر شہر اور اِس کے روزمرہ کی زندگی کو نمایاں کیا گیا تھا۔ دیگر مصوروں کی طرح قادر الہی کے فن پارے بھی گْوادر کتاب میلے میں دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔ 

قادر الہی کہتے ہیں "اُنہوں نے اسکیچ آرٹ کا فَن اپنے اُستاد مراتب شفیع سے سیکھا ہے اور مراتب شفیع کی رہنمائی میں آج وہ اِس قابل ہوا ہے کہ اِس کے فن پارے گْوادر بُک فیسٹیول جیسے بڑے ایونٹ کے نمائش میں پیش ہوئے ہیں"۔

قادر الہی نے اپنی ایک فن پارے جس میں دو بچے بڑی حسرت سے گْوادر کے ساحل کو تھک رہے ہیں کہ بارے میں بتایا کہ "اِس فن پارے میں نے (قادر الہی) نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ یہ ساحل گْوادریوں کی اُمید، مستقبل اور سب کچھ ہے"۔ 

قادر الہی نے نُوعمری میں اسکیچ آرٹ کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جو قابلِ تعریف ہے۔ قادر الہی ابھی نُوعمر ہیں اور اِس میدان میں نئے ہیں، اگر قادر الہی کی سرپرستی کی جائے تو قادر الہی فن مصوری میں بڑا نام پیدا کرسکتے ہیں۔ ہماری نیک خواہشات قادر الہی کے ساتھ ہیں۔ دعا گوں ہیں کہ قادر الہی ایک بہت بڑے آرٹسٹ کے طور پر ابھریں اور وہ اپنے فَن سے گْوادر اور مکُران کا نام روشن کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

گْوادر کا تاریخی "واچ ٹاور"

گْوادر بک فیسٹیول کا آخری دن

گْوادر بُک فیسٹیول کا پہلا دن