بُڈُوک کُمب
چھب ریکانی نگور کا بُڈُوک کُمب عبدالحلیم بلوچستان اپنے سنگلاخ چٹانوں، مٹی کے پہاڑوں کے پر اسرار اشکال، قدرتی چشموں، پر کشش ساحل اور ریگستانوں کی وجہ سے جِدت کا پیکر ہیں۔ یہ منظر اپنے نظارہ کرنے والوں پر عجیب کیفیت طاری کرتے ہیں۔ آئیئے ہم آپ کو صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں واقع پانی کے ایک قدرتی ذخیرہ جسے بلوچی زبان میں "کُمب" کہتے ہیں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ کُمب مٹی کے دو خشک ٹیلوں کے درمیان واقع ہے۔ اِس کُمب کا پانی اپنی نیلے رنگت کی وجہ سے آنکھوں کو خِیرہ کرتی ہیں۔ اِس کُمب کی تصویر دُر محمد نگوری کی مدد سے حاصل کی گئی ہے۔ یہ کُمب گوادر شہر سے شمال کی طرف نگور کے ایک قصبے چھب ریکانی میں واقع ہے جس میں سالہا سال پانی کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔ گوادر شہر سے یہ کُمب تقریبا 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ مقامی لوگ اسے "بُڈُوک کمب" کے نام سے پکارتے ہیں۔ دُرمحمد نگوری کا تعلق نگور کے ڈَگارُو نامی قصبے سے ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ دُر محمد نگوری اِس کُمب کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ کُمب سربندن ندی کے سنگم پر واقع ہے جس کا پا...