جیلی فِش کی اہمیت
عبدالحلیم حیاتان گوادر کے مشرقی ساحل (دیمی زِر) پر ٹہلتے ہوئے مجھے کنارے پر بہت سے جیلی فِش پڑے ہوئے دکھائی دیئے۔ جیلی فش کو مقامی زبان میں "آپلو" کہتے ہیں۔ گوادر کے ساحل پر جیلی فِش کا ملنا عام ہے اور ایک خاص سیزن میں یہ ساحل پر بڑی تعداد میں پڑے ہوئے ملتے ہیں۔ جیلی فِش ایک منفرد اور دلچسپ سمندری مخلوق ہے۔ لیکن اب جیلی فِش کو بیکار سمندری مخلوق نہیں سمجھا جاتا بلکہ اِس کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق جیلی فِش 650 ملین سال پہلے سے دنیا میں موجود ہے اور اِس کی دو ہزار سے زائد اقسام ہیں۔ جیلی فِش کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ایک بہت ہی متجسس جانور ہے کیونکہ اِس کا نہ تو دماغ ہے اور نہ ہی اعصابی نظام لیکن اِس کے جسم کے گرد 24 آنکھیں ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں کی جانب سے تحقیق کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ جیلی فِش ایک ایسا جاندار ہے جو آکسیجن کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے۔ جیلی فِش کی خوراک چھوٹی مچھلیاں، جھینگے اور سمندری پودے ہوتے ہیں جبکہ وہ خود کچھووں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق "چند سال پہلے تک ماہی گیر جال میں پھنسنے وا...