حق دوتحریک: کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے بعد
عبدالحلیم حیاتان گزشتہ سال 26 دسمبر کو حق دوتحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن، گرفتاریوں اور مولانا ھدایت الرحمن کی رُوپوشی کے بعد یہی تبصرہ کیا جارہا تھا کہ حق دوتحریک شاید پھر سے منظم ہو نا پائے یا حق دوتحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے درمیان خلیج پیدا ہوگی یا وہ حق دوتحریک کی جدوجہد سے کنارہ کَش ہوجائینگے بالخصوص مولانا ھدایت الرحمن کی پالیسیوں سے اختلاف کرینگے۔ لیکن اَب تک کا جو منظر نامہ ہے وہ تمام تبصروں کو بظاہر اُلٹ دکھائی دیتا ہے۔ کیونکہ رہائی کے بعد حق دوتحریک کے دوسرے بڑے رہنماء حسین واڈیلہ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ مولانا ھدایت الرحمن کی عدم گرفتاری اُن کی حکمت عملی کا حصہ تھا جبکہ حق دوتحریک کے جو کارکنان جیل سے رہا ہوئے ہیں وہ بھی حق دوتحریک سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ پسنی میں رہائی کے بعد حق دوتحریک کے کارکنان کا استقبال کیا گیا۔ واضح رہے کہ حق دوتحریک جب سے وجود میں آئی ہے تب سے احتجاج پر ہے۔ حق دوتحریک نے 2021 اور 2022 میں طویل دھرنے دیئے۔ چیک پوسٹوں پر غیر ضروری پوچھ گچھ یا کمی، ماہی گیروں کو سمندر میں آزادانہ طور...