سید نمدی
مترجم: عبدالحلیم حیاتان
بحرین
17 مئی1961ء
میرے بھائی جیسے دوست واجہ جمعہ خان سلامت اور شاد رہو!
اگر میری یادداشت میرا ساتھ دے رہا ہے تو میرے خیال میں مجھے تقریباً پچھلے دسمبر یعنی گزشتہ سال کے آخری مہینے میں آپ کا خط موصول ہوا تھا اور اُس خط کا جواب ارسال کرنے میں، میں نے آپ کو زیادہ دیر انتظار نہیں کروایا۔ لیکن اُس خط کے بعد آپ لوگوں کی جانب سے کسی بھی قسم کا پیغام اور اطلاع سُننے کو نہیں ملا ہے۔ اُن دنوں جب عبدالحئی جمشیرزئی یہاں پر اپنے "تجارتی ماھنامہ" کی اِشاعت کے لئے آیا ہوا تھا تو وہ مجھ سے ملا اور اُنہوں نے آپ لوگوں کی خیریت کے بارے میں مجھے آگاہ کیا تھا۔ بعد میں جب مجھے یہی ماھنامہ کسی دوست کی توسط سے موصول ہوا تو اِس میں، میں نے دیکھا کہ آپ کا نام بھی عہدیداروں کی فہرست میں شامل ہے اور میں سمجھ گیا کہ آپ لوگ اب پہلے سے زیادہ مصروف ہوگئے ہو۔ اِس لئے میں نے آپ لوگوں کی توجہ مبذول کرانا مُناسب نہیں سمجھا۔ دِل نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو فُرصت ملے گی آپ خود چار جُملے لکھ کر اَرسال کروگے۔ لیکن جانتا ہوں کہ آپ لوگوں کو کسی بھی طرح فُرصت نہیں مل رہی ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے چار دِل جلے نوجوان ایک تعمیری کام سَرانجام دینے کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔
دوسری بات جو میں کہنا چاہتاہوں وہ یہ ہے کہ میرا ایک عزیز بندہ ہے جو مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) کا رہائشی ہے کچھ سال کا عرصہ ہوا ہے کہ وہ یہاں پر ہے لیکن اُس کے زمینوں اور حدودات پر تنازعہ چل رہا ہے۔ اُس نے ایک خط یا عرضداشت ایران کے بادشاہ کے نام پر لکھا ہے جس میں اُس نے بادشاہ سے اپنے اراضیات کے بارے میں فریاد کی ہے۔ اِس بندے نے یہ خط جو شاہ کے نام پر لکھا ہے یہاں یعنی بحرین سے خط کی رجسٹریشن اور اسے ارسال کرنا کچھ مُناسب نہیں ہے کیونکہ یہاں کا سردار شاہ سے خوش نہیں اِس لئے میں آپ لوگوں سے تعاون کا طلب گار ہوں کہ آپ لوگ اِس بندے کا خط دبئی سے رجسٹر کروا کر وہاں سے اَرسال کریں اور اگر خط کا جواب ایران سے آئے تو وہ آپ لوگوں کے پتے پر ہی آئے اِس لئے ہم خط میں آپ لوگوں کا پتہ لکھ دینگے۔ اگر آپ یہ تعاون کرسکتے ہو تو جتنا جلدی ممکن ہوسکے میرا جواب اَرسال کریں تاکہ میں اِس بندے کا خط لفافے میں بند کرکے آپ کو اَرسال کروں۔ اِس بارے میں آپ کے جلد جواب کا مُنتظر ہوں۔
میرے دوست آپ لوگوں کا بلوچی زبان کے فروغ کے لئے سرگرمیاں کیسے جارہی ہیں؟۔
اگر دبئی میں بلوچی شائع ہوسکتی ہے (جیسا کہ پہلے آپ لوگ بات کر چکے تھے) مجھے آگاہی بخشیں۔
اُمید کرتا ہوں کہ آپ جلد جواب ارَسال کرنے کی کوشش کرینگے۔
آپ کا دوست
سید ھاشمی
Comments
Post a Comment