ایران کا سیاحتی سفر (6)
عبدالحلیم حیاتان رشت (Rasht) شہر میں بھی رم جم برس رہی تھی ہم نے رشت کے مشہور پوائنٹ "میدانِ شھرداری" یعنی میونسپل اسکوائر کے قریب پاک ہوٹل میں قیام کیا۔ کچھ دیر آرام کرنے کے بعد ہم رشت شہر کی خوبصورتی کا لطف اٹھانے کے لئے ہوٹل سے باھر نکلے۔ بارش سے میدانِ شھرداری جل تھل گیا تھا اور وہاں پر لگائے گئے رنگ برنگی پھول ساون کی بوندیں پڑھنے کے بعد مزید نکھر آئے تھے جو میدان شھرداری کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کررہے تھے۔ میدانِ شھر داری کے اطراف ریسٹورنٹ، رہائش کے لئے ہوٹل اور مارکیٹ قائم کئے گئے ہیں۔ رشت شہر کا میدانِ شھرداری رنگ و نور کے جلوے سے جیسے فروزاں تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد میدانِ شھرداری کی خوبصورتی کا لطف اٹھانے کے لئے میدانِ شھرداری کی طرف امنڈ آیا تھا۔ ساون کی بوندیں شام کے لمحات کو مزید خوش گوار احساس میں بدل رہے تھے۔ رنگ و روپ کا جلوہ میدانِ شھرداری کی رونقوں کو مزید جلا بخش رہی تھیں، جب کہ میدانِ شھرداری کے قریب نصب کی گئی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے جوڑے ساون کی بوندوں میں بھیگنے کا مزہ اٹھا رہے تھے اور ایسا گمان ہورہا تھا ہم یورپ میں گھوم رہے ہیں۔ رشت کا میدانِ شھرداری...