گوادر کی تاریخی عمارت "چار پادگو"
عبدالحلیم حیاتان گوادر شہر کے مشرقی ساحل (دیمی زِر) پر استادہ برطانوی دور کی عمارت جسے مقامی لوگ "چارپادگو" کے نام سے پکارتے ہیں، اِس عمارت کا شمار گوادر کے قدیم عمارتوں اور تاریخی ورثہ میں ہوتا ہے۔ اِس عمارت کے منفرد اور تاریخی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ عمارت سمندر کے پُر فضا مقام پر واقع ہے اور اِسی عمارت کے اندر گوادر کا پاکستان سے الحاق کے معاملات طے پائے گئے تھے۔ یہ عمارت ڈبل اسٹوری پر مشتمل ہے اور اِس کے کل چار کمرے ہیں۔ عمارت اور اِس کے کمروں کے در و دیوار پتھر اور سمنٹ سے بنائے گئے ہیں جبکہ چھتوں کی تعمیر میں لکڑیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ بالائی منزل پر چڑھنے کے لئے لکڑیوں کی سیڑھیاں بنائی گئی ہیں۔ عمارت کا بالائی منزل چاروں طرف سے کھلا ہوا اور ہوا دار ہے۔ بالائی منزل کی بالکونی میں بیٹھکر مشرق سے ساحل سمندر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ عمارت کے بالائی منزل سے تین اطراف سے پورا گوادر شہر دکھائی دیتا ہے۔ جنوب میں کوہ باتیل کی چھوٹی اور گوادر پورٹ نظر آتے ہے۔ شمال میں کوہ مہدی کا مختصر پہاڑی سلسلہ بھی نظر آتا ہے۔ گوادر اور مکران کے حوالے سے مستند اور تاریخ...