شاھی بازار گْوادر کی دو منزلہ عمارت نما دکان

 عبدالحلیم حیاتان 

یہ دو منزلہ عمارت نما دکان شاھی بازار گْوادر میں مسلم کمرشل بنک (ایم سی بی) کے بالمقابل واقع ہے۔ یہ عمارت ایک آغاخانی مرحوم مکی نظار علی کی ملکیت ہے جو زمانہ قدیم سے مرحوم مکی کی دکان اور گودام کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ مکی نظار علی کو کافی برس ہوئے ہیں فوت ہوچکے ہیں۔ لیکن اُن کی دکان اب بھی قائم ہے مگر دکان اِس عمارت میں نہیں ہے بل کہ یہ دکان اِس عمارت سے ایک دکان چھوڑ کر دوسرے دکان میں رن کررہا ہے۔

اِس عمارت کو مرحوم مکی نطار علی پھر اُن کے خاندان والے بطور گودام استعمال کرتے آرہے تھے۔ کافی عرصہ ہوا ہے کہ اِس عمارت کو استعمال کرنا چھوڑ دیا گیا ہے۔ بالائی منزل کسی وقت میں شئی تمپ کیچ کے ایک رہائشی بھوڑے یاسین نامی شخص اپنی رہائش کے لئے استعمال کرتا تھا جبکہ اِس عمارت کے نیچے کی منزل کے برآمدے میں یاسین کھجور کی دکان قائم کرکے کھجور فروخت کرتا تھا۔ اب یاسین کافی برس سے اپنی کھجور کی دکان بند کرکے یہاں سے چلا گیا ہے۔ اب میاء نامی گْوادر کا مقامی باشندہ اِس عمارت کے برآمدے میں کھجور فروخت کرتا ہے۔

یہ دومنزلہ عمارت نُما دکان حال ہی میں حاجی شوکت جو انجمن تاجران گْوادر کے سابقہ عہدیدار ہیں اُنہوں نے کرایہ پر حاصل کرکے اِس عمارت میں"پاک کولا" ڈسٹری بیوٹرز کی اپنی دکان قائم کی ہے جسے ان کے بیٹے شفقت علی چلا رہے ہیں۔ 

یہ عمارت شاھی بازار گْوادر کی قدیم طرز تعمیر کا نمونہ ہے۔ اِس عمارت میں چھت کے لئے لکڑیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ دروازے، شہتیر اور کھڑکیاں سب لکڑی کے بنے ہوئے ہیں جو کئی برس گزرجانے کے باوجود ناکارہ نہیں ہوئے ہیں بل کہ اصل حالت میں موجود ہیں۔ دکان میں صرف سیلنگ اور دیگر ضرورت کی تبدیلی لائی گئی ہے۔ شاھی بازار میں اِس طرح کی دیگر عمارتیں بھی موجود ہیں لیکن وہ اب باقیات کا منظر پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاھی بازار گْوادر میں دکان یا رہائشی گھر قدیم طرز کی تعمیرات کا نمونہ ہیں جس میں لکڑیوں کے استعمال زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ ستون اور چھت سب لکڑیوں کے سہارے کھڑے کئے گئے ہیں لیکن جن لکڑیوں کا استعمال کیا گیا ہے وہ مضبوط ہیں جو برسا برس سے زیادہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اپنی پائیداری قائم رکھے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اِس دومنزلہ عمارت نما دکان سے لگایا جاسکتا ہے۔ یہ دومنزلہ عمارت نما دکان شاھی بازار کی قدیم طرز تعمیرات کا نمونہ ہے جو اب بھی قائم ہے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں