سید نمدی

 


مترجم: عبدالحلیم حیاتان 

مسقط
15 ستمبر 1962ء 
ماسی زھرہ خوش اور خرم رہیں! 
سات سال بعد یہ ایک ایسا دِن تھا جو کہ آپ لوگوں کے ساتھ شام تک بسر ہوئی جو میرے لئے ایک ادھورا خواب تھا جسے دوبارہ دیکھنے کے لئے روح ایک طرح سے بے چین بھی ہے۔ مجھے حال حال میں یہ اُمید نہیں تھی کہ اچانک آپ لوگوں کے ساتھ مجلس اور نشست ہوگی۔ 
 
اِس ایک دن میں ہونے والی ملاقات نے میرے لئے دو کام کئے۔ ایک یہ کہ دل سے ایک بڑی ارمان نکلی اور دل کو کچھ آرام ملا۔ کیونکہ اِن سات سالوں میں میرا دل آپ لوگوں سے ملنے کے لئے بے چین رہا تھا۔ ملاقات کے بعد دل کو کچھ سکون ملا۔ لیکن یہ سکون صرف اِس قدر برقرار رہی جب میں آپ لوگوں کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ 

جب میں نے جہاز پر قدم رکھے تو ایک مرتبہ پھر ایسا محسوس ہونے لگا کہ میں آپ لوگوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہورہا ہوں۔ اِس طرح کی کشمکش سے دوچار ہونے کے بعد نیند مجھ پر حرام ہوگئی۔ پوری رات نیند میری آنکھوں کے قریب نہیں گزری۔ میں بے بس ہوا اور بستر سے اٹھا صبح تک کرسی پر بیٹھ کر سمندر کے سیاہی مائل پانیوں اور لہروں کے ساتھ مجلس سجائی جہاں جہاز ساکن پانیوں کے نرم اور نازک سینے کو چیر رہا تھا اور جہاز کے چلنے کے نشان کی وجہ سے پانی کی سفیدی جھاگ بن کر جہاز کے دونوں طرف ٹوٹ کر پیچھے رہ رہا تھا۔ اور ایسا لگ رہا تھا کہ روح بھی مجھ سے علیٰحدہ ہوکر اُن کے ساتھ پیچھے رہ رہا ہے اور شاید ایک جتن میں لگا ہوا تھا کہ اسے پھر سے دوبارہ وہ شادمانی بھرے خوبصورت مجلس نصیب ہو، یہ دوسرا کام تھا۔

دو رات اور ایک دن کی مسافت طے کرنے کے بعد ایک گرم صبح مسقط کی پتھریلی زمین پر قدم رکھ دیئے اب تک اِن جادوگروں کے ملک میں بیگانوں کی طرح پھر رہا ہوں۔

اُمید کرتا ہوں کہ کچھ دن کے بعد دبئی چلا جاؤں۔ 
نہیں معلوم کہ آپ لوگوں کو پھر کب دیکھ پاؤں گا۔ میں نے سب کو دیکھ لیا لیکن میں بہت افسردہ ہوں کہ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کو نہیں دیکھا۔ ایک اور مہربانی کریں کہ ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے بچوں کی تصویر ایک ساتھ کھینچ  کر میرے لئے  بیھج دیں کہ میں اِس تصویر کو اپنے پاس رکھ دیتا ہوں۔ 

ایک بڑی خواہش یہی ہے کہ ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں سے ملوں مجھے معاف کریں کون جان سکتا ہے کہ شاید یہ مختصر مجلس ہماری زندگی کی آخری ملاقات تھی۔ 

اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔ گھر کے تمام افراد بڑوں اور چھوٹوں کو سلام کہنا۔ 

آپ لوگوں کا 
سید

Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں