سید نمدی

 


مترجم: عبدالحلیم حیاتان 

مسقط 

 ستمبر 1962ء 15

!میرے دونوں دوستوں خوش اور شاداں رہیں**

نیلگوں سمندر میں سے ایک موج پیچ و تاب کھاتے ہوئے بڑی اُمید کے ساتھ ساحل کی طرف بڑھ رہا تھا اور بڑی بے چینی کے ساتھ اپنی مرادوں کے بد صورت منزل پر پہنچا لیکن وہ ساحل کہ جس کے گرد اُس کی زندگی کا ایک حصہ قیمت ادا کرنے کے بدلے ختم ہوچکا تھا وہ ساحل اُس کا سواگت کرنے والا نہیں تھا۔ 

اسی طرح ادھوری خواہش کے ساتھ ایک غم یہ تھا کہ ہم نے اِس دیار میں چھوڑے گئے دو ایسے سوغات کہ جن کو ایک آنکھ سے دیکھنے کے لئے سات سال بے چینی کے ساتھ گزرے تھے لیکن وہ لمحہ بھر بھی دیکھنے کو نہ ملے۔ 

سات سال تک گم رہنے کے بعد صرف چھوٹی چھوٹی تبدیلی کے سوا اِس شہر کی ہر چیز اپنی بنیادی حیثیت میں موجود تھی۔ یکم ستمبر کی صبح 10 بجے اسی سرزمین پر قدم رکھ دیئے جو سات قبل چھوڑا گیا تھا۔ 

شام پانچ بجے کلاکوٹ، بندر روڈ، جونا مارکیٹ، لی مارکیٹ، جونا کمبار واڑہ، حسن ولیج، گولی مار اور جناح اسپتال گھوم آئے اور گزرے ہوئے یادوں کے تیروں اور خنجر سے دو سو مرتبہ زخمی دل کے مندمل زخم پھر تازہ کئے۔ پھر بھی بڑے ارمانوں کے ساتھ بے خبری اور تشنگی سے ٹوٹے دل کے ساتھ ایک مرتبہ پھر خواہشوں اور دوستی کے مسکن اور شہر کو بے بسی کے ساتھ چھوڑنا پڑا۔ 

جہاز کی روانی پکڑنے کے بعد مجھے یہ محسوس ہورہا تھا میں نے ایک بڑا دھوکہ کھایا ہے کیونکہ ایک مرتبہ پھر اُس گزرے ہوئے دور اور زمانے کے یادوں نے دل گیر کیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ گزرے ہوئے سات سال اِس دن کی مناسبت سے شروع ہوئے ہیں اُن کی یادیں ایک مرتبہ پھر تازہ زخم کی طرح مرہم پٹی اور علاج چاہتے ہیں۔

زھیر کے کہنے پر ایک تصویر اُس تک پہنچانے کا بندوبست کیا ہے وہ اِس تصویر کو تو دیکھ سکتا ہے لیکن اِس تصویر کی زندہ تصویر کو نہیں دیکھ سکتا۔

3 ستمبر سے مسقط کے سیاہ پہاڑوں کے دامن میں جھلسا دینے والے گرمی کو جھیل رہاہوں اور کتابوں کا منتظر ہوں کہ کب بمبئی سے اچھا پیغام آئے۔ 

میں نے بمبئی سے آپ لوگوں سے استفسار کیا تھا کہ کتابیں فروخت کرنے کے لئے ارسال کر دوں لیکن آپ لوگوں کی خاموشی یہی بتاتا ہے کہ یہ کام آپ لوگوں سے نہیں ہوگا اِس لئے جس وقت بھی بمبئی سے کتابیں پہنچ جائیں صرف آپ لوگوں کو ارسال کرونگا۔ 

اُمید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ 

آپ لوگوں کا 

سید 

**رسول بخش مپتاھی اور حاجی احمد زھیر 



Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں