گوادر کتاب میلہ کا تیسرا دن
عبدالحلیم حیاتان آر سی ڈی سی گوادر کے زیر اہتمام جاری کتاب میلہ تیسرے روز بھی دلچسپی کا مرکز رہا۔ اس موقع پر مباحثوں کا اہتمام کیا گیا۔ ادبی اور دیگر موضوعات پر تحریر کئے گئے کتب کی رونمائی کی گئی۔ "بلوچستان، مواقع، چیلنجز اور پائیدار حل" کے سیشن پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رفیع اللہ کا کڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کسی بھی قسم کی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا اٹھارویں ترمیم ایک مستند دستاویز ہے جو چھوٹے صوبوں کے حقوق کے تحفظ، وسائل پر اختیار اور حقِ ملکیت کی گارنٹی دیتی ہے لیکن اس پر دیدہ دانستہ طورپر عمل درآمد کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان وہ واحد ملک نہیں جس میں ایک یونیک وفاقی و پارلیمانی نظام رائج ہے دنیا کے دیگر 35 ممالک میں بھی یہی نظام جاری ہے جو مثالی ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں طاقت اور اختیارات کے حصول کے لئے چھوٹے صوبوں کو حقِ حکمرانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاسی اکابرین جنکا تعلق نیپ سے رہا ہے اُنہوں نے حتی الوسع کوشش کی کہ وہ وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کے اندر رہتے ہوئ...