گوادر کتب میلہ سجنے کو ہے تیار
گوادر کتب میلہ سجنے کو ہے تیار
عبدالحلیم حیاتان
گوادر کتب میلہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ کتب میلہ 24 فروری سے شروع ہوگا۔ کتب میلہ کرونا وباء کے باعث دوسال کے وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ آرسی ڈی سی گوادر کے زیر اہتمام کتب میلہ کا آغاز 2014 میں کیا گیا تھا لیکن کرونا وباء کی پابندیوں کی وجہ سے 2020 اور 2021 کو کتب میلہ کا انعقاد نہیں ہوسکا۔
اب تک کتب میلہ کے چھ ایڈیشن ہوچکے ہیں اور رواں برس یہ کتب میلہ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا۔ آر سی ڈی سی گوادر کے منتظمین کے مطابق گوادر کتب میلہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنے کے علاوہ کتب میلہ کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کتب میلہ میں کل 30 سیشنز منعقد ہونگے جس میں علمی ادبی اور دیگر موضوعات پر مبنی سیشن شامل ہیں۔ کتب میلہ میں مختلف موضوعات پر تحریر کی گئی کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کتب میلہ میں مقامی آرٹسٹوں کی جانب سے تھیٹر شو پیش کیاجائے گا، مختصر دورانیے کی فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی، سینڈ آرٹ اور فن پاروں کے بھی نمائش کی جائے گی۔ کتب میلہ میں ملک بھر سے بک سیلرز اور پبلشرز اپنے اسٹال لگائینگے۔
Comments
Post a Comment