جیونی کا سیاحتی مقام "گَریان"

 "جیونی کا سیاحتی مقام "گَریان"


عبدالحلیم حیاتان  

بلوچستان کے ضلع گوادر کے خوبصورت ساحلی شہر جیونی جسے غروب آفتاب کے دلکش منظر کا بھی شہر کہا جاتا ہے، اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے زرخیز ہے۔

ان سیاحتی مقامات میں ایک مقام "گَریان" بھی ہے۔ گریان جیونی شہر کے جنوب میں واقع ساحل کا ایک سیاحتی مقام ہے۔

گریان دنیا بھر میں نایاب رہنے والے کچھووں کا بھی مسکن ہے۔ جہاں یہ انڈے بھی دیتی ہیں۔ یہاں پر مچھلیوں کی مختلف اقسام کا بھی شکار کیا جاتا ہے۔ 

گَریان بیچ کا پہاڑ کی چوٹی سے بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے اور نیچے چٹیل میدان میں بھی ایک رستہ واقع ہے جو جیونی کی آبادی کوہ سر بازار سے مشرق کی طرف نکلتی ہے جو پیچ و تاب کھاتے ہوئے تقریبا 20 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد وہاں پہنچتی ہے۔

گریان بیچ کا نظارہ کرنے کے لئے جیونی کے مقامی لوگوں کے علاوہ مکران بھر سے بھی لوگ بڑی تعداد میں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں