عطاشاد کی برسی پر خصوصی تقریب


عبدالحلیم حیاتان
گوادر اکیڈمی آف لٹریچر (گال) کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے   معروف شاعر اور تخلیق کار عطاشاد کی 25 ویں برسی کی مناسبت سے آر سی ڈی کونسل گوادر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھا۔ صبح کے سیشن میں قصہ گوئی کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں معروف بزرگ قصہ گو ناخدا عثمان اور گیابانی نے حاضرین کو قدیم قصے اور داستانیں سنائے۔ قصہ گوئی کے پروگرام سے حاضرین نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان قصہ گوئی کا بھی مقابلہ کرایا گیا۔ مقابلے میں دی اویسس اسکول گوادر  نے پہلی، جی ڈی اے اسکول گوادر نے دوسری اور نیوٹاون گرائمر اسکول گوادر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

تقریب کے دوسرے حصہ میں بلوچی زبان کے معروف ادباء نے مرحوم عطاشاد کی فن و ازم پر  اپن مقالے پیش کئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عطاشاد کی شاعری کثیر الفکر خیال کا امتزاج ہے۔ عطاشاد بلا کے شاعر گزرے ہیں جنکی نظموں اور غزلوں میں نہ صرف چاشنی موجود ہے بلکہ یہ معاشرے کی ترجمانی کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔ عطاشاد شاد نے اپنی شاعری سے قومی اور شعوری جذبے کی بیداری کا درس دیا ہے۔ عطاشاد کی اردو شاعری بھی بے مثال ہے اُنہوں نے اپنی اردو شاعری میں بلوچی الفاظ کو بھی خوبصورتی سے پُرو کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عطاشاد کی شاعری فطرت، قدرت، معاشرتی رویوں سے ہم آہنگ ہے ایسی شاندار تخلیق شاید ہی کسی میں موجود ہو۔ عطاشاد کا ادبی ورثہ بلوچی ادب کا قیمتی اثاثہ اور رہنماء اصول کا درجہ رکھتی ہے۔ عطاشاد جدید بلوچی شاعری کے بانی ہیں، اُنہوں نے اپنی شاعری سے بلوچی ادب کو جلا بخشی۔ عطاشاد نے اپنی تمام عمر بلوچی زبان کی خدمت اور اسکے فروغ کے لئے وقف کی جس کو جتنا بھی خراج پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ عطاشاد خوبصورت لب و لہجہ کے شاعر تھے بلوچی ادب کے فروغ کے لئے ان کے ادبی ورثہ سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تقریب سے پروفیسر اے آرداد، پروفیسر رحیم مہر، قدیرلقمان، کے بی فراق، چندن ساچ، منیر مومن، برکھا بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں داؤد کلمتی نے عطاشاد کی مشہور نظم "کئے ماں ویران ءَ چراگاں بالیت" سناکر حاضرین سے داد وصول کی۔ مزاحیہ شاعر عرفان وحید نے اپنی مزاحیہ کلام سے تقریب کو کشتِ زعفران بنادیا۔ 


Comments

  1. واہ واجہ ھیاتان، تئی منّتوار ایں، برکھا بلوچ،

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں