گوادر کتُب میلہ

 گوادر کتُب میلہ

عبدالحلیم حیاتان

دیہی اجتماعی ترقیاتی کونسل (آر سی ڈی سی) گوادر کے زیرِ   اہتمام سالانہ گوادرکتُب میلہ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں.یہ سالانہ کتُب میلہ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا.واضح رہے کہ آرسی ڈی سی گوادر کتُب میلہ کا اہتمام 2014 سے کررہا ہے لیکن کتُب میلہ کا ایونٹ گزشتہ دوسال سے کرونا وباء کی وجہ سے التواء کا شکار رہا تھا۔

گوادر کتُب میلہ نہ صرف گوادر بلکہ مکران سمیت ملک کے ادبی اور علمی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی دلچسپی کا محور جانا جاتاہے جس کا بے صبری سے ہر کسی کو انتظار رہتا ہے۔

گوادر کتُب میلہ اپنے ہر بدلتے سال میں علمی اور ادبی جدت کی حامل غیر معمولی سرگرمیوں کا عکاس رہا ہے اور امسال بھی کتُب میلہ کی انتظامیہ اِسے نئے رنگ و روپ کے سانچے میں پیش کرنے کے عزم کا اظہار کررہی ہے۔

کتُب میلہ 24 فروری سے شروع ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا. توقع ہے کہ کتاب میلہ میں ملک بھر سے دانشور، قلمکار، کتابوں کے مصنفین، ادیب اور شاعر سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کرینگے۔




Comments

  1. وشّیں ھالے، گوادر کتاب مراگہ ءَ وشّاتک کن ایں۔

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں