Posts

Showing posts from 2024

سید نمدی

Image
 مترجم: عبدالحلیم حیاتان شارجہ 26 مارچ 63 جوھر خوش رہیں!  اِس بات کو آپ کسی اور کے علاوہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں کسی بھی خط کے جواب دینے میں تاخیر نہیں کرتا مگر آپ کے تین خطوط کا جواب نہ دینا حیران کُن ہے۔ تینوں خطوط میرے سامنے ہیں جس میں ایک خط کی تحریر کا دن 13 فروری 63 ہے اِس کے علاوہ جو میں نے سمجھا ہے اگلے دن یعنی 19 فروری 63 اِس شعر کے دو مصرعے کے بارے میں لکھا گیا ہے جو کہ خط کے اختتام پر لکھے گئے۔ آپ کے دو مصرعے،  اجل اومان کتگ زاناں منی دینکار ءِ آوار ءَ  منی دیم ءَ مروچی ایرجنت ساہ ءَ منیگ ءَ را  کے معنی کو میں نے سمجھا ہے۔ بہت خوب کہا ہے "آوار" کے معنی یہاں بہت ہی دِلکش ہے۔ ویسے "آوار" یہاں پر دو سے تین کے معنی سے ھم آہنگ ہے بنیادی معنی ایک ہی ہیں۔ "اُلس" اور "نوکیں دَور" بلوچی سے لئے گئے ہیں۔ بلوچی زبان کے تہیں اِس کو ہماری زبان اور ادب کا نام دیا گیا ہے۔ اگر ناں اِس بات کو ہرجگہ کے بلوچی زبان کے ادیب اور شاعر بخوبی جانتے ہیں کہ زبان کو اُنہوں نے کس نہج پر پہنچایا ہے۔ لیکن ہر کوئی اِس پر خاموش ہے مبادہ کوئی اِنہیں طعنہ نہ دیں کہ ...

سید نمدی

Image
  مترجم: عبدالحلیم حیاتان  مسقط  26 دسمبر 1962ء جوھر خوش و خرم رہیں!  17 دسمبر 1962 کو لکھا گیا خط کل شام مجھے موصول ہوا ہے جو کہ پرسوں آنے والے ہوائی جہاز سے پُہنچا ہے اور آج جمعہ کا دِن ہے آپ کے خط کا جواب لکھ رہاہوں تاکہ کل جو ہوائی جہاز آپ کے ملک سے یہاں آئے اور پرسوں واپسی پر یہ خط لے جائے۔   پہلے خط کے جواب کے دیر سے آنے کی وجوہات سے آپ آگاہ رہے ہونگے جو حیرانگی کی بات نہیں کہ میرا مستقل رفیق مجھے کبھی بھی دغا نہیں دیتا وگرنہ میں اِس کا نام "مستقل رفیق" کبھی بھی نہیں رکھتا۔   میں ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں کہ بلوچ قوم، بلوچی اور بلوچستان کو سب سے پہلے آپ جیسے ہم عصر نوجوانوں کی ضرورت ہے اور اِس بات کو آپ لوگ بخوبی جانتے ہیں۔ اگرچہ مانتے ہو یا نہیں مانتے یہ بارِگراں ہر صورت آپ لوگوں کے کندھوں پر ہے۔ اِس لئے میری نصیحت یہی ہے کہ اِس امانت کو منزل تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں اور یہ بار جب تک منزل تک نہیں پہنچے کسی بھی صورت تمھارے کندھوں سے نہیں ہٹے گا۔ اگر لاپرواہی اور کوتائی کروگے پھر یقین جانو یہ بارِ گراں آپ لوگوں کے کندھوں سے ہٹن...

سپر ءِ ￵اھوال

Image
عبدالحلیم حیاتان گْوادر گرم اَت لین ھم شوک نہ اِتاں۔ توپانیں گرم  ءَ چہ  وتارا رکّینَگ  ءِ ￵ ھاتر  ءَ دِل ھُلّ کُت کہ گوں سنگتاں پاکستان  ءِ ￵گوریچانی  ءُ ￶سارت اِیں دمگانی تَر  ءُ ￶تاب  ءَ ￴برواں ۔ ما چہ گْوادر  ءَ ￴جولائی  ءِ ￵10 تاریخ  ءَ ￴وتی سپر  ءِ ￵بندات کُرت۔ مئے اولی بُنجَل بلوچستان  ءِ ￵مزن شھر شال اَت۔ دومی روچ  ءَ ￴ما پہ اسلام آباد  ءِ ￵سپر دَر کپتیں۔ شال  ءَ ￴بگر تا اسلام آباد  ءَ ￴ مئے سپر ”Sleeping Bus“ گوما بُوتگ  ءَ۔ اے اولی بَر اَت کہ من  ءُ ￶مئے گیشتراِیں سَنگت ”Sleeping Bus“  ءِ سپراِتیں۔ کساس 18 کلاکانی  ءَ ￴سپر  ءَ ￴رَند ما ھاکمانی شھر اسلام آباد  ءَ ￴سَربیت اِیں۔ بلے 18 کلاکانی سپر  ءَ ￴ما بقول  ءِ ￵اے بی دشتی  ءِ ￵ئیگ ءَ "سُچ مُچ" نبیت اِیں۔ بزاں کہ دَم نہ بُرت۔ اے ہمے ”Sleeping Bus“  ءِ ￵کمال اَت۔ ”Sleeping Bus“  ءِ ￵نَول بزاں کہ کرایہ 5000 کلدار اِنت۔  اسلام آباد  ءَ ￴یک شپے  ￶جَلّگ  ءَ ￴پَد مئے سپر کے پ...

ماہی گیروں پر لیبر لاز کے اطلاق کی موجودہ صورتحال

Image
     عبدالحلیم حیاتان  مزدوروں کی طرح ماہی گیروں کا پیشہ بھی پُر خطر سمجھا جاتا ہے مگر ماہی گیروں کو دیگر مزدور پیشہ افراد کے مقابلے میں لیبر لاز یا قوانین کے تحت طے کردہ مراعات سے محرومی کا سامنا ہے۔ صنعتوں یا کارخانوں میں کام کرنے والے کارکُن لیبر قوانین کے تحت قانونی مراعات اور دیگر سہولتوں کا حق دار ہوتے ہیں۔ اگر ماہی گیروں کو دورانِ کام کسی بھی قسم کا نقصان پہنچے تو اُن کی دستگیری کرنے والا کوئی بھی نہیں ہوتا اور نہ ہی ماہی گیروں کو لیبر قوانین کے تحت معاوضہ ملتا ہے۔ ماہی گیروں کی سوشل سیکورٹی رسک پر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ماہی گیروں کو قانون مراعات وغیرہ کے لئے کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں کہ جن سے اُن کی سوشل سیکورٹی کے مسائل حل ہو سکیں۔ دورانِ شکار ماہی گیر قدرتی آفات اور ناگہانی واقعات کا شکار ہوکر جانی و مالی نقصان اٹھاتے ہیں لیکن لیبر قوانین کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے ماہی گیر مزدوروں میں شُمار نہیں جِس کے سبب ماہی گیروں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہوتا۔ حکومت معاوضہ دے تو ماہی گیر اپنی زندگی کی ناؤ چلانے کا اہل بَن سکتا ہے۔ اگر حکومت نظر انداز کرے تو ماہی گیر ا...

مولا چٹک کا قدرتی حسن اور اِس پہاڑی سلسلے کی تاریخی اہمیت۔

Image
    عبدالحلیم حیاتان  ملا چٹک خضدار کے علاقے مولا میں واقع ہے۔ مولا چٹک کا خضدار شہر سے زمینی فاصلہ تقریباً 65 کلومیٹر ہے جو خضدار سے شمال مشرق کی سمت میں پڑتا ہے۔ مولا چٹک کی وجہ شہرت یہاں کے پہاڑوں سے نکلنے والے متعدد چھوٹی بڑی آبشاریں ہیں اِس وجہ سے اِس کا نام مولا چٹک پڑا ہے۔ لیکن جِس پہاڑی سلسلے میں مولا چٹک کا قدرتی حسن چھپا ہے اِن پہاڑوں کی ایک تاریخی اہمیت بھی ہے اور یہ اہمیت بلوچستان کی مزاحمتی تحریک کی نسبت سے جوڑا جاتا ہے۔   عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران مجھے بھی مولا چٹک کے سفر کا موقع ملا۔ اِس سفر میں برکت اللہ، شفقت علی، حاجی اختر اور شکور میرے ہمسفر رہے تھے۔  مولا چٹک کی مسافت خضدار شہر سے تقریباً پانچ گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ ملا چٹک کا راستہ شہداد کوٹ سندھ کی سڑک سے نکلتا ہے لیکن یہ راستہ انتہائی خستہ حال، دشوار گزار اور پہاڑی سلسلوں پر مشتمل جو کئی بڑی اور چھوٹے چڑھائی عبور کرنے کے بعد مولا چٹوک تک پہنچتا ہے جِس کی وجہ سے سفر میں پانچ گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔ مولا چٹک کے قدرتی حسن کو ایکسپلور کرنے کے لئے سیاحوں کو کھٹن سفر کے لئے ذہنی طور پر...

ترک کے لشکر کا تلار میں بے جان پتھر بن جانا

Image
عبدالحلیم حیاتان  بلوچی زُبان کے معروف ادیب ڈاکٹر اے آر داد نے حال ہی میں اپنے فیس بُک وال پر ایک بلوچی تحریر شائع کی ہے جو عبداللہ بی اے نامی لکھاری کی ہے جس کا عنوان ہے "ترک ءِ جن ءُ چُک" یعنی (ترک کے بیوی بچے)۔   جب آپ کسی زمانہ میں گْوادر سے تُربت کی طرف سفر کررہے تھے تو آپ کو تلار کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایک بڑے میدان میں کچھ ایسے پراسرار پتھر کے مجسمے نظر آتے تھے جو انسانی شبیہہ جیسے تھے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے اِن پر اسرار اور غیر معمولی پتھروں کا منظر گوادر تُربت سفر کے دوران نظر نہیں آتے۔ کیونکہ ایم ایٹ شاہراہ یہاں سے گزر رہی ہے جس کی تعمیر کے دوران یہ پر اسرار پتھروں کے مجسمے شاہراہ کی زد میں آگئے ہیں جِن کا نشان اب مٹ چکے ہیں یا شاہراہ تلے دب چکے ہیں۔  ڈاکٹر اے آر داد نے عبداللہ بی اے کی جو تحریر شائع کی ہے اس میں عبداللہ بی اے لکھتے ہیں کہ " ترک کا لشکر ھندوستان کو تاراج کرنے کی نیت سے روانہ ہوتا ہے جب ترک کا لشکر کوئٹہ کے نزدیک پہنچتا ہے تو یہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ لشکر کا ایک حصہ دہلی اور بنگال سمیت دیگر ملکوں کو تاراج کرنے کے لئے پیش قدمی ...

ایران کا سیاحتی سفر (آخری حصہ)

Image
 عبدالحلیم حیاتان رامسر کی خوبصورت نظاروں اور وادیوں کے مناظر اپنے دل و دماغ میں محفوظ کرنے کے بعد اب ہماری اگلی منزل ایران کا دوسرا بڑا شہر مشھد تھا، سو رامسر سے ہم مشھد کے لئے روانہ ہوئے۔ ہم نے جو سبزہ اور خوبصورت وادیوں کے مناظر شمالی ایران کے جن علاقوں اور قصبات میں دیکھے تھے اب مشھد کی طرف کوچ کرنے سے وہ مناظر کم ہوتے گئے کیونکہ مشھد کی طرف روانہ ہونے کے بعد خوبصورت اور سبزے سے ڈھکے پہاڑ اور وادیاں بتدریج کم دکھائی دینے لگتی ہیں۔ جیسے جیسے ہم مشھد کی طرف بڑھنے لگے ہم نے خوبصورت وادیوں اور سبزہ کو کم پایا۔ مشھد پہنچنے سے پہلے کئی آبادیاں بھی آتی ہیں۔ ان میں مین شاہراہ پر ہمیں بلوچ آباد نام کی آبادی کا ایک بورڈ بھی نظر آیا اور ساتھ ہی شاہراہ پر کچھ فرلانگ کے فاصلے پر وہ آبادی بھی واقع ہے جسے بلوچ آباد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ بلوچ آباد ایران کے صوبہ گلستان میں واقع ہے۔ ہم کچھ دیر کے لئے وہاں رکے اور بورڈ کے ساتھ تصویر کھینچی۔ اس آبادی کے نام کا وجہ تسمیہ بلوچ آباد اس لئے ہے کہ یہاں پر بلوچ آباد ہیں جو صدیوں قبل ہجرت کرکے یہاں آکر رچ بس گئے، اس لئے اس آبادی کا نام بلوچ آباد پڑ...

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں

Image
  عبدالحلیم حیاتان ملا فاضل چوک گْوادر اس وقت سوشل میڈیا پر گْوادر کا اہم ترین مسئلہ بن گیا ہے جو مسلسل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ ملا فاضل چوک گْوادر کو بلوچی زُبان کے معروف کلاسیکل شاعر ملا فاضل کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ملا فاضل مند ضلع کیچ کے رہنے والے تھے جِن کا انتقال 1270ھ میں ہوا ہے۔ کہتے ہیں کہ ملا فاضل ذرائع معاش کی تلاش میں ایک مرتبہ گوادر آئے تھے لیکن جلد ہی واپس اپنے دیار کو لوٹے اور ساتھ ہی ملا فاضل نے یہ شعر بھی کہا تھا۔  "مند ءَ سر بہ بیت احوالے  فاضل گوادر ءَ ھمّالے" ملا فاضل چوک گْوادر شہر کا تجارتی حب بھی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے اِس کے علاوہ یہ ٹرانسپورٹ کا بھی مرکز رہا ہے۔ لیکن عہد رفتہ میں یہاں ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں لیکن محدود پیمانے پر ہے۔ سربندن، پشکان اور جیونی کی سواریاں یہاں سے نکلتی ہیں۔ اب کئی عرصہ ہوا ہے کہ ملا فاضل چوک تجارتی حب اور ٹرانسپورٹ مرکز کی بجائے ایک اور وجہ سے شہرت کا منبع بن گیا ہے اور وہ وجہ یہاں پر سیوریج کے پانی کا تالاب بن جانا ہے جب کہ بارشوں کے سیزن میں یہ جھیل بھی بن جاتا ہے جہاں بچے چھوٹی کشتیوں کہ سواری...

شاھی بازار گْوادر کی دو منزلہ عمارت نما دکان

Image
 عبدالحلیم حیاتان  یہ دو منزلہ عمارت نما دکان شاھی بازار گْوادر میں مسلم کمرشل بنک (ایم سی بی) کے بالمقابل واقع ہے۔ یہ عمارت ایک آغاخانی مرحوم مکی نظار علی کی ملکیت ہے جو زمانہ قدیم سے مرحوم مکی کی دکان اور گودام کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ مکی نظار علی کو کافی برس ہوئے ہیں فوت ہوچکے ہیں۔ لیکن اُن کی دکان اب بھی قائم ہے مگر دکان اِس عمارت میں نہیں ہے بل کہ یہ دکان اِس عمارت سے ایک دکان چھوڑ کر دوسرے دکان میں رن کررہا ہے۔ اِس عمارت کو مرحوم مکی نطار علی پھر اُن کے خاندان والے بطور گودام استعمال کرتے آرہے تھے۔ کافی عرصہ ہوا ہے کہ اِس عمارت کو استعمال کرنا چھوڑ دیا گیا ہے۔ بالائی منزل کسی وقت میں شئی تمپ کیچ کے ایک رہائشی بھوڑے یاسین نامی شخص اپنی رہائش کے لئے استعمال کرتا تھا جبکہ اِس عمارت کے نیچے کی منزل کے برآمدے میں یاسین کھجور کی دکان قائم کرکے کھجور فروخت کرتا تھا۔ اب یاسین کافی برس سے اپنی کھجور کی دکان بند کرکے یہاں سے چلا گیا ہے۔ اب میاء نامی گْوادر کا مقامی باشندہ اِس عمارت کے برآمدے میں کھجور فروخت کرتا ہے۔ یہ دومنزلہ عمارت نُما دکان حال ہی میں حاجی شوکت جو انجمن ت...

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

Image
  عبدالحلیم حیاتان گْوادر شہر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جمع بارشوں کے پانی کو صاف کرنے کے باوجود پھر سے زیرِ زمین پانی اُبلنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس نے عجیب صورتحال پیدا کردی ہے۔ یہ شکایات ٹی ٹی سی کالونی اور ملا کریم بخش وارڈ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں سامنے آئی ہیں۔  ملا کریم بخش وارڈ گْوادر کے رہائشی سلمان کہتے ہیں کہ حالیہ بارشوں کے بعد جب اُن کے گھر کی چاردیواری میں پانی جمع ہوا تھا جسے ہم نے صاف کیا تھا لیکن پانی صاف کرنے کے باوجود صبح پھر سے اُن کے گھر میں پانی جمع ہوگیا تھا۔  آئیے اِس کے وجوہات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ پذیر احمد جو ہائیڈروجیولوجسٹ ہیں اُن کے مطابق  زیرِ زمین پانی کو جذب کرنے کا ایک نظام موجود ہے جسے "Aquifer" کہا جاتاہے جو چٹان، بجری، ریت یا دیگر اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ پانی کو اپنے اندر جذب کرتی ہیں یا روکے رکھتے ہیں لیکن یہ ایک حد تک کام کرتی ہیں۔ جب اِن کے اندر گُنجائش سے زیادہ پانی روکنے کی صلاحیت کمزور پڑھ جاتی یے تو یہ پانی کو جزب نہیں کرسکتے۔  ۔"Aquifer"۔ کیا ہے؟ قدرت کے نظام کے تحت زیر زمین ک...

اور گوادر ڈوب گیا

Image
  عبدالحلیم حیاتان 27 فروری کو شروع ہونے والی دو دن کی طوفانی بارشوں نے گْوادر شہر کو ڈوبو دیا۔ 27 فروری کی علی الصبح شروع ہونے والی تیز بارشوں نے گھٹی ڈور سے لیکر گوادر پورٹ کے پہلو میں آباد بستیوں کو پانی پانی کردیا۔ ہاں یہی وہی گوادر ہے جس میں کوہ باتیل کے دامن پر خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل گوادر پورٹ واقع ہیں۔ گوادر پورٹ کی اسٹریٹیجک حیثیت اور کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے نے گْوادر کو اہم بنایا ہے۔  لیکن جس مقام پر یہ خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اور اس سے چند فاصلے پر بین الاقوامی اہمیت کا حامل گوادر پورٹ اور ناگن کی طرح بل کھاتی ہوئی گوادر ایکسپریس وے واقع ہیں جو گوادر شہر کی شان سمجھی جاتی ہیں مگر ان کے پہلو میں ملا بند اور گوتری بازار کی آبادیاں بھی بستی ہیں، لیکن خبر ہوکہ بارشوں کے دوران کرکٹ اسٹیڈیم اور گوادر پورٹ کے پڑوس کی آبادیاں ملا بند اور گوتری بازار کے لوگوں کو اسپیڈ بوٹ کے ذریعے رسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ فقیر کالونی اور ٹی ٹی سی کالونی کی آبادیاں بھی پانی میں گرے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گوادر شہر سے تقریبا 24 کلومیٹر کے فاص...

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

Image
عبدالحلیم حیاتان  زندگی چی یے یک سپر جاھے منزلے گونڈیں سُھب ءُ بیگاھے ھاتر ءَ جم کن لَڈّ مجید باراں آکرت پر پُلّیں واب جاھے اَلوتی برمشے ءَ منا گُوشتگ  پردہ پوشے تئی ودار اِنت  23 فروری بلوچی زُبان ءِ نامداریں شاعر اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ شَش می سالروچ اِنت۔ اُستاد عبدالمجید گْوادری 1937 ءَ گَنجیں گْوادر ءَ ودی بُوتگ ءُ 23 فروری 2018 ءَ آئی ءَ اے کوڈھیں دُگنیا یلہ کُرتَگ۔  پہ بلوچی زُبان ءِھزمت ءَ اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ کِرد جوان لیکگ بیت۔ اُستاد عبدالمجید گْوادری بلوچی راجی سوت “ما چُک اِیں بلوچانی” ءِ پربندوک اِنت کہ داں مَرچی ہم اے سوت ءَ بلوچ پہ وت پھر ءُ شانے سرپد بنت۔ اے سوت اُستاد عبدالمجید گْوادری ءَ پہ جوان کما تَگ کہ اے سوت ءِ تھا بلوچ ءِ بھادری ءُ میار جَلی ءِ درستیں رَنگ مان اَنت۔ چُک اِیں بلوچانی ما چکّ اِیں بلوچانی ما نان دَئے ءُ داد بکش اِیں  ما سر دَے ءُ نام کش اِیں  ما ھونی میار جَل اِیں  ما دیم ءَ رویں بیرانی ما گیرت ءِ شیر مِتکگ ماں ساھگ ءَ زَھمانی ھون پَٹ اِیت چہ مئے چمّاں  ما کومیں شھیدانی  چُک اِیں بلوچَانی ما چ...

اب کی بار۔۔۔۔

Image
  عبدالحلیم حیاتان  اب کی بار ہونے والے عام انتخابات ضلع گوادر کی پارلیمانی سیاست کے لئے انتہائی دلچسپی کا حامل بن گئے ہیں کیونکہ اب کی بار ایسے ایسے امیدوار انتخابی میدان کی زینت بنے ہوئے ہیں جن کی شرکت نے انتخابی عمل میں طلاطم پیدا کیا ہے۔ پہلی مرتبہ قومی اسمبلی حلقہ 259 تربت گوادر کے لئے پی پی پی کا امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے جو پہلے مکران کی سیاست سے مانوس نہیں تھا۔ سید مھیم جان حلقہ پی بی 24 گوادر کی نشست پر انتخاب لڑرہا ہے، سید مھیم جان ضلع گوادر کی پارلیمانی سیاست کے حوالے سے اہم کردار مانے جاتے ہیں بالخصوص سب تحصیل اورماڑہ میں اپنے مریدین کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں پسنی میں ان کے رشتہ دار سید معیار جان نوری بھی ان کی حمایت کررہے ہیں سید معیار جان نوری کا بھی پسنی میں اپنے مریدین کا حلقہ اثر موجود ہے۔  اب کی بار حق دوتحریک بھی میدان عمل میں ہے تین برس قبل ابھرنے والے اس تحریک نے اچھا خاصا ووٹ بنک بنایا ہے جس کی مثال 2023 کے بلدیاتی انتخابات میں اس کی حیران کن کامیابی ہے۔ حق دوتحریک اس وقت ضلع گوادر کے تخت یعنی گوادر شہر کی میونسپل کمیٹی پر راج کررہا ہے۔  ضلع گ...