سید نمدی

 


  مترجم:عبدالحلیم حیاتان 


بحرین 

23 اگست 1961ء


میرے دوست واجہ جمعہ خان سلامت رہو!

بہت عرصے کے بعد آپ لوگوں کا بھیجا گیا لفافہ مجھے موصول ہوا۔ اِس بات کو میں قطعی طورپر نہیں چھپا سکتا کہ میں خوشی سے پھولے نہیں سمایا۔ لفافہ کھولنے کے بعد میں نے دیکھا کہ اِس میں گجر کے خط کے ساتھ آپ لوگوں کا خط شامل نہیں ہے۔ اس لئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ لوگوں کا لفافہ مجھ تک پہنچا ہے خط نہیں۔ 

میرے عزیزم! میں آپ لوگوں کا بہت بہت مشکور ہوں کہ گجر کا خط اچھے عنوان یا ہلکی سے امید پر آپ لوگوں کی مدد سے مجھ تک پہنچا ہے۔ لیکن میرا گلہ ہے کہ دو سطر خوش کن تحریروں پر مبنی آپ لوگوں کی باتیں اَس لفافے میں موجود نہیں تھے۔ 

اَب مہربانی یہی ہوگی کہ دو دیگر خطوط اِس لفافے میں ہیں دونوں خطوط کو پہلے والے خط کی طرح گجر کو ارسال کریں۔ اگر اِس کام کو انجام دینے میں آپ لوگوں کوئی دقت پیش نہیں آتی تو اچھا ہے وگرنہ مجھے آگاہ کریں۔ 

اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ خیریت سے ہونگے۔ اگر عبدالحئی جمشیرزئی وہاں پر ہیں تو اُن کو میرا سلام کہنا۔ 

آپ کی خیریت کا طلب گار۔

سید ھاشمی


Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں