سید نمدی



 مترجم: عبدالحلیم حیاتان 


بحرین

12 اکتوبر 1961ء


پیارے دوست واجہ جمعہ خان خُوش اور شاد رہیں!

حتمی طورپر یہ نہیں کہہ سکتا تقریباً دوماہ کا عرصہ ہواہے کہ آپ لوگوں کو چار بے ربط تحریری کلمات ارسال کئے تھے تاحال آنکھیں اُن کے جواب کا منتظر ہیں۔ نہیں جانتا کب تک منتظر رہونگا۔ 


اگست کے مہینے میں دیگر دو خطوط گجر کو اَرسال کرنے کے لئے آپ لوگوں کو اَرسال کرچکا ہوں اُمید ہے کہ آپ لوگوں نے یہ خطوط منزلِ مقام تک ارسال کئے ہیں۔ اِس بار آپ لوگوں کو پھر سے زحمت دے رہاہوں کہ یہ خط جو لفافے میں ہے اِسے بھی گجر کے ملک ارسال کریں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ مصروف ہیں لیکن میں آپ کے سوا کسی اور کو نہیں دیکھتا کہ وہ دلجمی کے ساتھ میرا یہ کام سرانجام دے سکے اِس لئے بار بار آپ کو زحمت دے رہا ہوں۔ 


بہت دن ہوئے ہیں کہ واجہ عبدالحئی یہاں آیا ہوا ہے۔ دو مرتبہ میرے دیدار بینی کے لئے آیا تھا لیکن بہت دِن ہوئے ہیں پھر سے نہیں دیکھا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ماہنامہ کی چھپائی کے لئے مصروف ہے۔ 


اِس طرح کا بھی جبر نہ کریں اپنے حالات کے متعلق ہمیں آگاہی بخشیں۔ 

آپ کا دُوست

سید ھاشمی

Comments

Popular posts from this blog

گْوادر: واٹر ٹیبل میں غیر معمولی اضافہ کیوں ہونے لگا؟

اُستاد عبدالمجید گْوادری ءِ سالروچ

گْوادر کا ”ملا فاضل چوک“ خبروں میں