سید نمدی
مترجم: عبدالحلیم حیاتان
بحرین
20 نومبر 1961ء
پیارے دوست جمعہ خان خُوش اور شاد رہیں!
اِسی مہینے کی 14 تاریخ کو کچھ جملے اپنے دوست کے لئے عنایت فرمائے تھے کہ اُن کے پہنچنے کے بعد تاحال تاریکی میں ہوں۔ اگر دو جملے اِس حوالے سے تحریر فرمائینگے تو بہت خوشی ہوگی۔
کِس قدر خوش ہوں کہ یہاں کے خطوط دور کے ممالک میں ارسال کرنے اور اُس پار آنے والوں کو یہاں تک پہنچاتے ہو۔ لیکن اپنے بھائی جیسے دوست سے ایک اور مہربانی کا طلب گار ہوں وہ یہ کہ جب بھی خطوط سمندر پار یا بہ لفظِ دیگر گلف سے اُس پار ارسال کریں تو یہ میرے لئے یہ بھی اچھائی کریں کہ مجھے اِس ضمن میں آگاہ کریں تاکہ مجھے تسلی ہو کہ خطوط کے ارسال کرنے کا دن کونسا ہے۔ ویسے آپ مصروف لوگ ہیں ایسا کرنا مشکل ہوگا اگر اِس طرح کرپائیں تو آپ کا شکر گزار رہونگا۔
پچھلے خط میں "درین" کے بارے میں تحریر کیا تھا اگر آپ کے پاس دستیاب ہے!
اُمید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے!
آپ لوگوں کا
سید
Comments
Post a Comment