سید نمدی
مترجم: عبدالحلیم حیاتان
بحرین
14 نومبر 1961ء
واجہ جمعہ خان سلامت رہیں!
دبئی سے لفافے آتے ہیں لیکن اِن میں خط شامل نہیں ہوتا۔ اِس لفافے میں جو خط شامل تھا وہ دبئی کا لفافہ نہیں اِس لئے میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ سارس کی مہمانی میں لومڑی کھائے گا کیا۔ لفافے کے اُوپر لکھے گئے تحریر کا پڑھنا میرے لئے تسلی بخش ہے۔
بڑی نوازِش! میں بہت شُکر گزار ہوں کہ دور سے آیا ہوا خط مجھے موصول ہوا ہے لیکن پھر بھی آپ لوگوں کے چار جملے پڑھنے کے لئے تشنگی برقرار ہے۔
واجہ عبدالحئی میرے مُطابق یہی پر ہیں کہ مہینے کے ابتداء میں ایک روز میرے دیدار بینی کے لئے آیا تھا۔ مجھ سے ماہنامہ کی اشاعت کے لئے اپنی مصروفیت کے بارے میں بات کی ہے۔
ایک اطلاع مجھ تک پہنچی ہے کہ کراچی سے ایک اور کتاب "درین" شائع ہوئی ہے اگر آپ کو ملا ہے میں ایک کتاب کے لئے آرزو مند ہوں۔ اُمید ہے کہ "مستاگ" سے بہتر ہوگا کہ وہ پہلی کاوش تھی اور یہ دوسری کوشش ہے۔
بحرین میں گوھر "زمستان" آن پہنچا ہے کیونکہ چار خطرے پڑے ہیں اور زمین جھل تھل گئی ہے اور اس کے بعد شمالی ہوائیں چل پڑی ہیں۔
اُمید ہے آپ لوگ خیریت سے ہیں۔
آپ کا
سید
Comments
Post a Comment