ڈاکٹر عبدالعزیز کی یاد میں تقریب
عبدالحلیم حیاتان گوادر ایجوکیشنل اینڈ انوائرمنٹل ویلفیئر سوسائٹی (جیوز) گوادر کے زیر اہتمام روشن فکر اور ترقی پسند سیاسی اور سماجی رہنماء مرحوم ڈاکٹر عبدالعزیز کی یاد میں پریس کلب گوادر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جیوز گوادر کے آرگنائزر نے کی۔ تقریب کے آغاز سے قبل ڈاکٹر عبدالعزیز کی زندگی پر مختصر ڈاکومنٹری فلم پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر عبدالعزیز کی تمام عمر انسانیت کی خدمت میں گزری وہ بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ ۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران غیرمعمولی اوصاف کے مالک تھے وہ اپنا فرض عین فرض کے مطابق اداکرتے ہوئے نظر آتے تھے دن ہو یا رات وہ مریضوں کے درمیان پائے جاتے تھے۔ اگر کوئی مسیحا تھا تو وہ صرف اور صرف ڈاکٹر عبدالعزیز ہی تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالعزیز کی شخصیت کثیرالجہتی شخصیت کا آئینہ دار تھی وہ مسیحا کے علاوہ ایک مدبر سیاسی و علمی صلاحیتوں سے لیس دانشور ، روشن فکر اور ترقی پسند رہنماء تھے۔ سیاسی جدوجہد ہو یا سماجی تحریک کی بن...