تُمپ گوں ھَشیمیں گواتگِراں (بائیسویں قسط)
بلوچی سفرنامہ: اسحاق رحیم ترجمعہ: عبدالحلیم حیاتان (بائیسویں قسط) نادرشاہ کے قتل کے بعد اُن کا بیٹا میر مولداد اپنے چچا پردل خان اور تیمور شاہ پر شک کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میر براھیم کے چچا زاد بھائی اور انکے بیوی کا بھائی میر دوست محمد بارکزئی پردل خان اور تیمورشاہ کی بہن کا شوہر ہے، اس لئے وہ شک کرتے ہیں کہ ان کے والد کے قتل میں ان کے چچاؤں کا ہاتھ ضرور ہوگا۔ میر پردل خان اور سردار نادرشاہ کے درمیان سرداری اور حد بندی پر تنازعہ بھی موجود تھا۔ پردل خان دریائے نہنگ کے اُس پار پل آباد بوستان میں سکونت پذیر تھے جبکہ نادرشاہ تمپ کے قلعہ میں تھے۔ پردل خان کا مطالبہ تھا کہ دریائے نہنگ کے اُس پار پل آباد، کوھاڈ، بوستان اور گومازی کے علاقوں پر میں سرداری کرونگا اور دریائے کے اِس پار تُمپ کی سرداری نادرشاہ کریں۔ لیکن نادرشاہ اِس مطالبے کو نہیں مانتے اور پردل خان پر واضح کرتے ہیں کہ سرداری کا حق دار وہ ہے کیونکہ وہ اُس کا بڑا بھائی ہے۔ جب دوست محمد بارکزئی پردل خان اور نادر شاہ کی بہن فاطمہ سے شادی کرتے ہیں تو اِس رشتے کے بعد پردل خان اور طاقتور بن جاتے ہیں۔ دو...