تُمپ گوں ھشیمیں گواتگِراں (ساتویں قسط)
بلوچی سفرنامہ: اسحاق رحیم ترجمہ: عبدالحلیم حیاتان (ساتویں قسط) پُلّ آباد اپنے خوبصورت نظاروں اور کھجور کے باغات کے ساتھ تین الگ الگ آبادیوں پر مشتمل علاقہ ہے۔ پہلی آبادی "ھوت جو" دوسری پُل آباد اور تیسرا کسانو ہے۔ اِس علاقے کو اپنے نواحی علاقوں کے ساتھ حکومت نے یونین کونسل کا درجہ دیا ہے۔ یہاں کی آبادی تقریبا دس ہزار سے اوپر ہے۔ یہاں پر تعلیم کی فراہمی کے لئے لڑکوں کے لئے ایک ھائی اسکول اور لڑکیوں کے لئے مڈل اسکول قائم کیا گیا ہے۔ پُل آباد کا قبرستان ایک وسیع قبرستان ہے۔ یہ قبرستان مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوکر آگے تک دوسری مسجد تک پھیلا ہوا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ علاقہ پہلے سے ہی خطیر آبادی والا علاقہ رہا ہے اور آج بھی ہے۔ پُل آباد کے شمال کی طرف واقع "مارِک ءِ جُمپ" بھی قدیم قبرستان ہے۔ یہاں پر کھدائی کے دوران لوگوں کو بہت سے مٹی کے برتن کے ٹکڑے اور قدیم اشیاء بھی ملے ہیں۔ یہ سب پُل آباد کی قدیم آبادی کے گواہ ہیں۔ یہ علاقہ دریائے نہنگ پر واقع ہے اور یہاں پر کاریز کے پانی کی بھی بہتات رہی ہے اِس لئے کھجور کے باغات اور کاشت ...